تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 122،121) قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ …: ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے کے ساتھ « رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ » (جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے) اس لیے کہا کہ کسی کو یہ گمان نہ گزرے کہ انھوں نے فرعون کو رب العالمین سمجھتے ہوئے سجدہ کیا ہے۔ اس طرح فرعون اور اس کے مشیروں کے لیے کسی طرح ممکن نہ رہا کہ لوگوں کو موسیٰ علیہ السلام کے محض ایک جادوگر ہونے کا یقین دلا سکیں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.