تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 183) وَ اُمْلِيْ لَهُمْ: اَمْلَي يُمْلِيْ اِمْلَائً لمبی مہلت دینے کو کہتے ہیں۔

اِنَّ كَيْدِيْ مَتِيْنٌ: جس کی کسی حیلہ اور تدبیر سے مدافعت نہیں کی جا سکتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا ہے، یہاں تک کہ جب اسے پکڑتا ہے تو اسے بھاگ کر جانے نہیں دیتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: « وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى » [ ھود: ۱۰۲ ] [ بخاری، التفسیر، باب: وکذٰلک أخذ ربک…: ۴۶۸۶، عن أبی موسٰی رضی اللہ عنہ ]



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.