تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت57) لَوْ يَجِدُوْنَ مَلْجَاً …: مَلْجَاً لَجَِأَ يَلْجَأُ (ف، س)سے اسم ظرف ہے، پناہ لینے کی جگہ۔ مَغٰرٰتٍ مَغَارَةٌ کی جمع ہے۔ غَوْرٌ گہری جگہ کو کہتے ہیں، پہاڑ یا زمین میں کوئی غار۔ مُدَّخَلًا دَخَلَ سے باب افتعال میں سے ظرف ہے، حروف بڑھ جانے سے معنی میں اضافہ ہو گیا، یعنی مشکل اور مشقت سے گھس جانے کی کوئی جگہ۔ مطلب یہ ہے کہ انھیں فرار کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا، ورنہ اگر انھیں بری سے بری جگہ بھی جانے کے لیے مل جائے تو رسیاں تڑاتے ہوئے اس کی طرف بھاگ جائیں، کیونکہ بری سے بری جگہیں یہی تین ہو سکتی ہیں، جن کی طرف جایا جا سکتا ہے۔ يَجْمَحُوْنَ جَمَحَ الْفَرَسُ اصل میں گھوڑے کے منہ زور ہو کر سوار کے قابو سے نکل کر بھاگ جانے کو کہتے ہیں، یعنی انھیں مسلمانوں سے، ان کی مجالس اور ان کے معاشرے سے بڑا شدید بغض ہے مگر ان کا بس نہیں چلتا، اس لیے مسلم معاشرے میں رہنے اور اس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے تمھارے سامنے تمھارا ہونے کی قسمیں کھاتے ہیں۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.