تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 116) اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ …: کفار سے ان کی زندگی میں اور ان کی موت کے بعد ہر طرح کی دلی لاتعلقی کا سبب بیان فرمایا کہ آسمانوں کا اور زمین کا مالک صرف اللہ، زندگی بخشنے والا اور موت دینے والا صرف اللہ، تمھارا والی وارث اور تمھارے تمام کاموں کا متولی اور سنبھالنے والا صرف اللہ، مشکل کے وقت اور دشمن کے مقابلے میں تمھارا مددگار صرف اللہ، اس کے سوا تمھارا نہ کوئی والی نہ مددگار، تو پھر اس کے دشمن سے تمھارا کیا تعلق، کیسی دوستی اور اس کے لیے کیسا استغفار؟



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.