تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 89)وَ يٰقَوْمِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِيْۤ …:شِقَاقٌ شِقٌّ سے باب مفاعلہ کا مصدر ہے، بمعنی جانب، یعنی دونوں ایک دوسرے کے مخالف سمت میں آمنے سامنے ہو جائیں، یعنی صاف مخالفت اور مقابلے پر اتر آنا۔ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ تمھیں آمادہ نہ کر دے، تمھیں ابھار نہ دے، تمھیں اس بات کا مجرم نہ بنا دے، تمھارے لیے اس کا باعث نہ بن جائے، یہ تمام معانی ہو سکتے ہیں۔

وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِيْدٍ: یعنی اگر تمھیں قوم نوح کے غرق ہونے، قوم ہود کے آندھی کے ساتھ ہلاک ہونے اور قوم صالح کے چیخ اور زلزلے سے نیست و نابود ہونے سے عبرت نہیں ہوئی، کیونکہ ان کا علاقہ یا زمانہ تم سے دور تھا، تو لوط علیہ السلام کی قوم تو تم سے کچھ دور نہیں، نہ اسے زیادہ وقت گزرا ہے اور نہ ان کا علاقہ تمھارے علاقے سے کچھ دور ہے۔ واضح رہے کہ جغرافیائی اعتبار سے بھی مدین کا علاقہ اس زمین سے متصل واقع تھا جہاں لوط علیہ السلام کی قوم بستی تھی۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.