تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت52) هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ …: اس آیت میں قرآن مجید نازل کرنے کے چار مقصد بیان ہوئے ہیں: 1 اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچ جائے۔ 2 اس کے ذریعے سے وہ آگاہ ہو جائیں اور ڈر جائیں۔ 3 لوگوں کو علم ہو جائے کہ عبادت صرف ایک اللہ کی کرنی ہے۔ 4 عقلوں والے اس سے نصیحت حاصل کریں۔ رازی نے فرمایا، معلوم ہوا کہ انسان میںعقل ہی اصل ہے، یہ نہ ہو تو وہ کبھی نصیحت حاصل نہیں کر سکتا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.