تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت66)وَ قَضَيْنَاۤ اِلَيْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ …: اِلَيْهِ کی و جہ سے قَضَيْنَاۤ کا معنی ہم نے وحی کی کیا جاتا ہے۔ دَابِرَ سب سے پیچھے رہ جانے والا، کسی چیز کا وہ حصہ جو سب کے بعد بچ گیا ہو۔ کسی درخت کو اکھاڑتے وقت آخری چیز جڑ ہوتی ہے، اسے بھی دَابِرَ کہہ لیتے ہیں۔ یعنی یہ سب لوگ ہلاک کر دیے جائیں گے، ان میں سے کوئی زندہ نہیں بچے گا۔

مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِيْنَ: أَصْبَحَ کا معنی ہے دَخَلَ فِي الصُّبْحِ کہ وہ صبح کے وقت آیا۔ قوم لوط کی ہلاکت کے لیے صبح کا وقت مقرر کیا گیا تھا، جیسا کہ سورۂ ہود میں ہے: « اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ اَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيْبٍ » [ ہود: ۸۱ ] بے شک ان کے وعدے کا وقت صبح ہے، کیا صبح واقعی قریب نہیں ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.