تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت69،68)قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَيْفِيْ …: ضَيْفٌ کی تشریح کے لیے دیکھیے اس سورت کی آیت(۵۱) فَلَا تَفْضَحُوْنِ اور وَ لَا تُخْزُوْنِ دونوں فَلاَ تَفْضَحُوْنِيْ اور اَ تُخْزُوْنِيْ تھے، آیات کے آخر کی مناسبت کے لیے یاء حذف کرکے نون وقایہ مکسور رکھا گیا، یعنی مہمان پر زیادتی اور اس کی بے عزتی درحقیقت میزبان کی ذلت و رسوائی ہوتی ہے، تو لوط علیہ السلام نے دو طریقوں سے انھیں اس فعل بد سے ہٹانے کی کوشش کی، پہلی کوشش ان کی مہمانی کا حق ذکر کرکے اور آخری کوشش وَ اتَّقُوا اللّٰهَ کہہ کراللہ تعالیٰ سے ڈرانے کے ذریعے سے، مگر بے سود۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.