تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت6) وَ لَكُمْ فِيْهَا جَمَالٌ …: جَمَالٌ خوبصورتی، یہ كَرُمَ سے مصدر ہے۔ رَجُلٌ جَمِيْلٌ خوبصورت آدمی۔ تُرِيْحُوْنَ یہ اِرَاحَةٌ (افعال) سے مضارع ہے، شام کو لانا۔ تَسْرَحُوْنَ (ف) صبح چرانے کے لیے لے جاتے ہو۔

تُرِيْحُوْنَ: شام کو گھر لانے کا منظر زیادہ خوبصورت ہوتا ہے، کیونکہ جانوروں کے پیٹ بھرے ہوتے ہیں اور وہ تروتازہ اپنے مالک کی خوشی کا باعث ہوتے ہیں، اس لیے اسے پہلے ذکر فرمایا۔ ایک جمال یہ بھی ہے کہ ان کی کثرت سے ان کے مالک کی دولت مندی کا اظہار ہوتا ہے اور دنیا میں دولت خود ایک جمال ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.