تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 29)وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ: الْحَقُّ پر الف لام عہد کا ہے، اس لیے اس کا ترجمہ یہ حق کیا ہے۔

فَمَنْ شَآءَ فَلْيُؤْمِنْ …: یعنی مجھے تمھاری کوئی پروا نہیں، مانو گے تو اپنا بھلا کرو گے اور نہ مانو گے تو اپنی شامت لاؤ گے، میں مومنوں کو اپنی مجلس سے نہیں اٹھا سکتا۔

اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِيْنَ نَارًا: اَعْتَدْنَا میں تاء اصلی ہے۔ لِلظّٰلِمِيْنَ سے مراد کفار و مشرکین ہیں۔

اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا …: سُرَادِقٌ وہ پردہ جو خیمے کے اردگرد لگایا جاتا ہے، یعنی قنات، جمع سُرَادِقَاتٌ (قاموس) اَلْمُهْلُ پگھلی ہوئی دھات، وہ تانبہ ہو یا سیسہ وغیرہ اور نہایت گرم تیل کی تلچھٹ۔ مُرْتَفَقًا ظرف مکان ہے، ارتفاق کی جگہ، اصل اس کا یہ ہے کہ آدمی اپنی مرفق (کہنی) پر ٹیک لگا کر آرام کرتا ہے۔ جہنم کو آرام کی جگہ بطور طنز کہا ہے، ورنہ وہاں کہنی پر سر رکھ کر کیسے سو سکتا ہے۔ یعنی چاروں طرف آگ کی دیوار ہو گی، کہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.