تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 101،100) مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ …: منہ پھیرنے سے مراد اس نصیحت پر ایمان نہ لانا اور عمل نہ کرنا ہے۔ وِزْرًا پر تنوین تعظیم و تہویل کے لیے ہے، بڑا بوجھ، بھاری بوجھ۔ حِمْلًا بمعنی مَحْمُوْلٌ ہے، جیسے ذِبْحٌ بمعنی مَذْبُوْحٌ ہے، اٹھایا ہوا (بوجھ)۔ سَآءَ فعل ذم ہے، جس کا فاعل ضمیر مبہم هُوَ ہے اور جس کے ابہام کی توضیح حِمْلًا تمیز کے ساتھ کی گئی ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.