تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 12)يَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهٗ وَ مَا لَا يَنْفَعُهٗ …: بعض لوگ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ سے مراد صرف بت لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اولیاء اللہ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ نہیں ہیں۔ حالانکہ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات پاک کے سوا ہر چیز ہے، خواہ بت ہوں یا قبریں، درخت ہوں یا جانور، مثلاً گائے وغیرہ، خواہ انسان ہوں یا جن یا فرشتے، زندہ ہوں یا مردہ، نیک ہوں یا بد، سب مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ہیں، کیونکہ جو بھی موجود ہے یا اللہ ہے یا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ۔ اگر ولیوں اور نبیوں کو مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ نہ مانیں تو انھیں اللہ ماننا پڑے گا۔ پھر وحده لا شريك له اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ کا مطلب کیا ہوگا؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا سب کچھ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (اللہ کے سوا) ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ نحل (۲۰، ۷۳)۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.