تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 62) قَالَ كَلَّا اِنَّ مَعِيَ رَبِّيْ سَيَهْدِيْنِ: فرمایا، ایسا ہر گز نہیں ہو گا، بلکہ میرا رب میرے ساتھ ہے، اس نے فرعون کی طرف روانہ کرتے ہوئے خود مجھ سے وعدہ کیا ہے: « اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ » [ الشعراء: ۱۵ ] بے شک ہم تمھارے ساتھ خوب سننے والے ہیں۔ اسی کے حکم سے میں یہاں آیا ہوں، یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اب وہ مجھے بے یارو مددگار چھوڑ دے، وہ مجھے ضرور ان سے نجات کا راستہ بتائے گا۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.