تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 168) قَالَ اِنِّيْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِيْنَ: الْقَالِيْنَ اَلْقَالِيْ کی جمع ہے جو قَلٰي يَقْلِيْ سے اسم فاعل ہے، جس کا معنی شدید نفرت اور دشمنی بھی ہے اور گوشت بھوننا بھی۔ لوط علیہ السلام نے فرمایا کہ میں تمھیں منع کرنے سے کیسے باز آ سکتا ہوں، جب کہ میں تمھارے اس کام سے شدید دشمنی رکھنے والوں میں سے ہوں، اتنی شدید کہ اس سے میرا دل جلتا ہے۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.