تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 65) وَ يَوْمَ يُنَادِيْهِمْ فَيَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِيْنَ: یہ دوسرا سوال ہے جو نبوت کے متعلق ہے کہ جب میرے رسولوں نے تمھیں میرا پیغام پہنچایا اور اس پر چلنے کی ہدایت کی تو تم نے انھیں کیا جواب دیا۔ پہلا سوال توحید کے متعلق تھا، یہی دو سوال قبر میں ہوں گے، یعنی مَنْ رَبُّكَ؟ تیرا رب کون ہے؟ اور مَنْ نَبِيُّكَ؟ تیرا نبی کون ہے؟ اور تیسرا سوال یہ کہمَا دِيْنُكَ؟ تیرا دین کیا ہے؟ مومن کا جواب ہو گا: رَبِّيَ اللّٰهُ وَ نَبِيِّيْ مُحَمَّدٌ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ دِيْنِيَ الْإِسْلَامُ میرا رب اللہ ہے، میر انبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور میرا دین اسلام ہے۔ [ دیکھیے مسند البزار: ۱۷ /۱۵۴، ح: ۹۷۶۰۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: 127/6، ح: ۲۶۲۸ ]



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.