الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان بیمار کی تیمارداری اور شفا کی دعا کرنے کا بیان
محمد بن حاطب نے بیان کیا: میری والدہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر گئیں، انہوں نے شوربہ بنایا تھا اور وہ میرے بدن پر گر گیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ فرمایا، لیکن مجھے معلوم نہیں کہ وہ کیا تھا، جب عثمان رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو میری والدہ نے بتایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پڑھی تھی: ”لوگوں کے رب! بیماری دور فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، شفا عطا فرما، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب المرضي، باب دعاء العائد للمريض، رقم: 5675. مسلم، كتاب السلام، باب استحباب رقيه الخ، رقم: 2191. سنن ابوداود، رقم: 3890. سنن ترمذي، رقم: 973. سنن ابن ماجه، رقم: 3520.»
|