الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان اکابرین کے ہاتھوں کو احتراماً چومنا
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں اعرابیوں کے پاس موجود تھا جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کر رہے تھے، پس راوی نے اسی مثل ذکر کیا، اور اس میں یہ اضافہ نقل کیا: جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوئے تو وہ آپ کا دست مبارک چومنے لگے۔ راوی نے بیان کیا: میں نے آپ کا دست مبارک اپنے ساتھ ملایا، تو وہ کستوری سے بھی زیادہ خوشبودار تھا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطب، باب فى الرجل يتداوي، رقم: 3855. قال الشيخ الالباني: صحيح. سنن كبري بيهقي، رقم: 3439.»
|