الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الفتن فتنوں کا بیان شر و فساد کی وجہ سے موت کی تمنا کی جائے گی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا ختم نہیں ہو گی حتیٰ کہ آدمی کسی قبر کے پاس سے گزرے گا اور کہے گا: کاش یہ قبر میری ہوتی، وہ دین کی وجہ سے ایسے نہیں کہے گا، بلکہ وہ صرف (دنیوی) مشکلات کی وجہ سے ایسے کہے گا۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الفتن، باب تقوم الساعة يمر الرجل الخ، رقم: 157. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 391.»
|