مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
156. بَابُ التَّثَاؤُبِ وَالْعُطَاسِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران جماہی، یا چھینک آ جانا
حدیث نمبر: 2470
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكْرَهُ التَّثَاؤُبَ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران جماہی کو ناپسندیدہ سمجھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2470]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2471
وَعَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ:" الْعُطَاسُ وَالنُّعَاسُ وَالرُّعَافُ وَالْحَيْضُ وَالْقَيْءُ وَالتَّثَاؤُبُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو الْيَقْظَانِ ضَعِيفٌ جِدًّا.

ابویقظان نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”نماز کے دوران چھینک، اونگھ، نکسیر، حیض، قئے اور جماہی شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابویقظان نامی راوی انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2471]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2472
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: التَّثَاؤُبُ وَالْعُطَاسُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَيَأْتِي عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَثَرٌ فِي النُّعَاسِ فِي الصَّلَاةِ فِي سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”نماز کے دوران جماہی اور چھینک شیطان کی طرف سے ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے آگے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت آئے گی جو نماز کے دوران اونگھنے کے بارے میں ہے، وہ سورۃ آل عمران سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2472]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح