🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

16. بَابٌ فِيمَنْ تَزَوَّجَ مَنْ لَمْ تُولَدْ .
اس شخص کا بیان، جو کسی ایسی عورت کے ساتھ شادی کرے، جس کی اولاد نہ ہوتی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7349
عَنْ كَرْدَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَصْغَى إِلَيْهِ قَالَ: أَيُّ جَيْشٍ كَانَ عِثْرَانَ. فَعَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ الْجَيْشَ فَقَالَ طَارِقُ بْنُ الْمُرَقَّعِ: مَنْ يُعْطِينِي رُمْحًا بِثَوَابِهِ؟ فَقُلْتُ: وَمَا ثَوَابُهُ؟ قَالَ: أَوَّلُ ابْنَةٍ تُولَدُ لِي أُزَوِّجُهُ إِيَّاهَا. فَأَعْطَيْتُهُ رُمْحِي فَلَهَوْتُ عَنْهُ سِنِينَ، ثُمَّ بَلَغَنِي أَنَّهُ وُلِدَ لَهُ ابْنَةٌ، وَقَدْ بَلَغَتْ فَقُلْتُ: أَبْعِلْ إِلَيَّ أَهْلِي. فَقَالَ: لَا إِلَّا بِصَدَاقٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعْرِفُ أَيَّ النِّسَاءِ هِيَ؟" قُلْتُ: قَدْ رَأَتِ الْقَتِيرَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرٌ لَكَ أَنْ لَا تَأْثَمَ وَ [ لَا ] تُؤْثِمَ. دَعْهَا عَنْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ وَلَيْسَ فِيهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا کردم بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اس نے دریافت کیا: عثران والا لشکر کون سا تھا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کو پہچان لیا، اس نے بتایا کہ طارق بن مرقع نے اس موقع پر مجھ سے یہ کہا: کون شخص اپنا نیزہ مجھے دے گا، تاکہ اسے اس کا بدلہ بھی دے دیا جائے گا، میں نے دریافت کیا: اس کا بدلہ کیا ہو گا؟ اس نے جواب دیا: میری جو پہلی بیٹی پیدا ہو گی، میں اس کی شادی اس شخص کے ساتھ کروا دوں گا، تو میں نے اسے وہ نیزہ دے دیا، پھر میں کئی سال تک اس شخص سے غافل رہا، پھر مجھے یہ اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی پیدا ہو گئی ہے اور وہ بالغ بھی ہو چکی ہے، میں نے اس سے کہا: اب تم میری بیوی کی رخصتی کرواؤ! اس نے کہا: جی نہیں! مہر کے بغیر نہیں ہو سکتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم جانتے ہو، وہ کون سی عورت ہے؟ میں نے عرض کی: اس نے غربت (یا بالوں میں سفید بال) دیکھ لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے زیادہ بہتر یہ ہے کہ تم نہ خود گنہگار ہو اور نہ گنہگار کرو، تم اس عورت کو چھوڑ دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں، ان میں ضعف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (190/19)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں