مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ .
نکاح متعہ کا بیان
حدیث نمبر: 7393
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي نُمَاكِسُ امْرَأَةً فِي الْأَجَلِ وَتُمَاكِسُنَا فَأَتَانَا آتٍ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ نِكَاحَ الْمُتْعَةِ وَحَرَّمَ أَكْلَ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَالْحُمُرَ الْأَنْسِيَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرے ساتھی، ایک متعین مدت کے لئے ایک عورت کے ساتھ متعہ کرنے لگے تھے، پھر ایک شخص ہمارے پاس آیا اور اس نے ہمیں یہ بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح متعہ کو حرام قرار دے دیا ہے، اور آپ نے ہر نوکیلے دانتوں والے درندے اور پالتو گدھے کو بھی حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7393]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5266)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7394
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ غَزِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَقُولُ:" مُتْعَةُ النِّسَاءِ حَرَامٌ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حارث بن غزیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ حرام ہے“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7394]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7394]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3391)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7395
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: إِنَّمَا رَخَّصَ [ لَنَا ] رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمُتْعَةِ لِحَاجَةٍ كَانَتْ بِالنَّاسِ شَدِيدَةٍ، ثُمَّ نَهَى عَنْهَا بَعْدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَكِلَاهُمَا حَدِيثُهُ حَسَنٌ. وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَكِلَاهُمَا حَدِيثُهُ حَسَنٌ. وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورت کے پیش نظر لوگوں کو متعہ کی اجازت دی تھی، کیونکہ لوگوں کو شدید ضرورت لاحق ہو گئی تھی، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عثمان بن صالح اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے، ان دونوں کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7395]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6595)»
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7396
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوانیسہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7396]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوانیسہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (68/19)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً