مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابٌ فِيمَنْ يُكْثِرُ الْجِمَاعَ .
اس شخص کا بیان، جو بکثرت صحبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7569
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ أَكَّارًا لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ كَانَ يَعْمَلُ عَلَى زُرْنُوقٍ فَاسْتَعْدَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ أَنَسًا أَنَّهُ كَانَ لَا يَدَعُهَا لَيْلًا وَلَا نَهَارًا، فَأَصْلَحَ أَنَسٌ بَيْنَهُمَا فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عَلَى سِتَّةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ایک مزدور جو ”زرنوق“ (پانی نکالنے کا مخصوص آلہ) پر کام کرتا تھا، اس کی بیوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ شکایت کی کہ وہ رات اور دن میں کسی بھی وقت اسے نہیں چھوڑتا ہے، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے درمیان یہ طے کروایا کہ وہ ایک دن اور ایک رات میں چھ مرتبہ (اس کے ساتھ صحبت کر لے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7569]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (701)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح