🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

61. بَابُ فِيمَنْ يَدْعُوهَا زَوْجُهَا فَتَعْتَلُّ .
اس عورت کا بیان، جسے اس کا شوہر بلاتا ہے، اور وہ کوئی عذر بیان کر دیتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7570
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُسَوِّفَةَ وَالْمُفَسِّلَةَ.
فَأَمَّا الْمُسَوِّفَةُ: فَالَّتِي إِذَا أَرَادَهَا زَوْجُهَا قَالَتْ: سَوْفَ، الْآنَ.
وَأَمَّا الْمُفَسِّلَةُ: الَّتِي إِذَا أَرَادَهَا زَوْجُهَا قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ. وَلَيْسَتْ بِحَائِضٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسوفہ اور مفسلہ پر لعنت کی ہے۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) جہاں تک مسوفہ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ شوہر نے اس کے ساتھ صحبت کا ارادہ کیا ہو اور وہ یہ کہے: تھوڑی دیر بعد کر لیں گے۔ جہاں تک لفظ مفسلہ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ جس کے ساتھ اس کے شوہر نے صحبت کا ارادہ کیا ہو، تو وہ یہ کہہ دے کہ مجھے حیض آیا ہوا ہے حالانکہ اسے حیض نہ آیا ہوا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلا ہے، اور وہ ضعیف اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7570]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6467)»

الحكم على الحديث: ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7571
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْمُسَوِّفَاتِ" قِيلَ: وَمَا الْمُسَوِّفَاتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" الَّتِي يَدْعُوهَا زَوْجُهَا إِلَى فِرَاشِهَا فَتَقُولُ: سَوْفَ. حَتَّى تَغْلِبَهُ عَيْنَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ جَعْفَرِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ وَمَيْسَرَةُ ضَعِيفٌ، وَلَمْ أَرَ لِأَبِيهِ مِنِ ابْنِ عُمَرَ سَمَاعًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ مسوفات پر لعنت کرے عرض کی گئی: اے اللہ کے نبی! مسوفات کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عورت جس کا شوہر اسے بستر کی طرف بلائے، اور وہ یہ کہے کہ تھوڑی دیر بعد، یہاں تک کہ شوہر کی آنکھ لگ جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر جعفر بن میسرہ کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔ اور میسرہ نامی راوی ضعیف ہے میں نے ان کے والد کے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سماع کے بارے میں کچھ نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7571]

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7572
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنِ امْرَأَةٍ يَطْلُبُ زَوْجُهَا مِنْهَا حَاجَةً فَتَأْبَى فَيَبِيتُ وَهُوَ عَلَيْهَا غَضْبَانٌ إِلَّا بَاتَتْ تَلْعَنُهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى يُصْبِحَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس عورت سے اس کا شوہر قربت کی خواہش ظاہر کرے اور وہ انکار کر دے اور شوہر اس عورت پر غصے کے عالم میں رات گزارے، تو وہ عورت ایسی حالت میں رات گزارتی ہے کہ صبح ہونے تک فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7572]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں