🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

1749. -- باب: في ذكر بعض ما بلغنا عن حفاظ الحديث في تصحيح هذا الحديث
-- باب: ان بعض اقوال کا تذکرہ جو اس حدیث کی تصحیح کے حوالے سے ہم تک حفاظِ حدیث سے پہنچے ہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8291
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ سَمِعْتُ أَبَا حَامِدِ بْنَ الشَّرْقِيِّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ سَعِيدٍ النَّسَوِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، وَقَدْ سُئِلَ أَيُّمَا حَدِيثٍ أَصَحُّ عِنْدَكَ فِي" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ"؟ فَقَالَ: حَدِيثُ ثَوْبَانَ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ فَقِيلَ لِأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: فَحَدِيثُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: ذَاكَ تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرٌ قَالَ أَبُو حَامِدٍ وَقَدْ رَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ.
علی بن سعید نیسوی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سنا کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ آپ کے نزدیک کون سی حدیث صحیح ہے «الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ» کے «مُفْطِر» "روزہ ٹوٹنے" کے متعلق؟ انہوں نے فرمایا: ثوبان رضی اللہ عنہ کی حدیث جو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ کی روایت سے ہے، یعنی یحییٰ بن ابی کثیر عن ابی قلابہ عن ابی اسماء عن ثوبان۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے کہا گیا: پھر رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی حدیث کیا ہوئی؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں معمر رحمہ اللہ اکیلے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8291]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ هذا سناد صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8292
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ أَنْبَأَ أَبُو أَحْمَدَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ التَّمِيمِيُّ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: لَا أَعْلَمُ فِي" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ" حَدِيثًا أَصَحَّ مِنْ ذَا، يَعْنِي مِنْ حَدِيثِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ..
علی بن عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں «حَاجِمٌ وَمَحْجُومٌ» کے افطار کی اس حدیث یعنی رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی حدیث سے زیادہ صحیح کوئی حدیث نہیں جانتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8292]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8293
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ سَعِيدٍ الدَّرَامِيَّ يَقُولُ: قَدْ صَحَّ عِنْدِي حَدِيثُ أَفْطَرَ ⦗٤٤٥⦘ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ لِحَدِيثِ ثَوْبَانَ وَشَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ وَأَقُولُ بِهِ وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ بِهِ وَيَذْكُرُ أَنَّهُ صَحَّ عِنْدَهُ حَدِيثُ ثَوْبَانَ وَشَدَّادٌ.
عثمان بن سعید دارمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میرے نزدیک حاجم و محجوم کی یہ حدیث، ثوبان اور شداد رضی اللہ عنہما کی حدیث کی بنا پر صحیح ثابت ہو چکی ہے اور میں اسی کا قائل ہوں۔ اور میں نے احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو سنا کہ وہ بھی اسی کے قائل تھے اور ذکر کرتے تھے کہ ان کے نزدیک ثوبان اور شداد کی حدیث صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8293]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8294
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ أَنْبَأَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ثنا ابْنُ أَبِي عِصْمَةَ ثنا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ:" أَحَادِيثُ أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ"،" وَلَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ" أَحَادِيثُ يَشُدُّ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَأَنَا أَذْهَبُ إِلَيْهَا..
احمد بن حنبل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ «حَاجِم» اور «مَحْجُوم» کے افطار کی حدیث اور «لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ» ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا“ کی حدیث ایسی احادیث ہیں جو ایک دوسری کو تقویت دیتی ہیں اور میں اسی طرف گیا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8294]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابن عرسي»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8295
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ سَلَمَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ يَقُولُ لِحَدِيثِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ تَقُومُ بِهِ الْحُجَّةُ وَهَذَا الْحَدِيثُ صَحِيحٌ بِأَسَانِيدَ وَبِهِ نَقُولُ..
اسحاق بن ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سند کے اعتبار سے صحیح ہے اور اسی پر حجت قائم ہوئی۔ اور یہ حدیث کئی سندوں سے صحیح ہے اور ہم اسی کے قائل ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8295]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8296
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ: حَدِيثُ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَحْتَجِمُ فِي رَمَضَانَ رَوَاهُ عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادٍ وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ وَلَا أَرَى الْحَدِيثَيْنِ إِلَّا صَحِيحَيْنِ فَقَدْ يُمَكِنُ أَنْ يَكُونَ سَمِعَهُ مِنْهُمَا جَمِيعًا..
علی بن مدینی رحمہ اللہ کہتے ہیں: شداد بن اوس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو رمضان میں سنگی لگوا رہا تھا، اس حدیث کو عاصم احول نے ابوقلابہ سے، انہوں نے ابواشعث سے اور انہوں نے شداد سے روایت کیا ہے، اور یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوقلابہ سے، انہوں نے ابواسماء سے اور انہوں نے ثوبان سے روایت کیا ہے، اور میرے خیال میں دونوں حدیثیں صحیح ہیں، کیونکہ ممکن ہے کہ (ابوقلابہ نے) اسے ان دونوں سے سنا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8296]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ هذالاسناد»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8297
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ أَنْبَأَ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: قُلْتُ لِأَحْمَدَ يَعْنِي ابْنَ حَنْبَلٍ: أِيُّ حَدِيثٍ أَصَحُّ فِي" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ"؟ قَالَ: حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ شَيْخٍ مِنَ الْحِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ.
ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے کہا کہ «أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ» ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا“ کون سی حدیث صحیح ہے؟ انہوں نے کہا: ابن جریج رحمہ اللہ کی حدیث جو انہوں نے مکحول رحمہ اللہ کے واسطے سے ثوبان رضی اللہ عنہ سے بیان کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8297]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداؤد»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8298
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ سَمِعْتُ أَبَا عَلِيٍّ الْحَافِظَ يَقُولُ: قُلْتُ لِعَبْدَانَ الْأَهْوَازِيِّ: يَصِحُّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَقَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ الْعَنْبَرِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ يَقُولُ: قَدْ صَحَّ حَدِيثُ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ" وَبَلَغَنِي عَنْ أَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا زُرْعَةَ عَنْ حَدِيثِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا فَقَالَ: هُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
ابوعلی حافظ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عبدان اہوازی سے کہا: کیا یہ درست ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں سنگی لگوائی؟ تو انہوں نے کہا: میں نے عباس عنبری رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے علی بن مدینی رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ ابورافع کی حدیث جو انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حاجم اور محجوم دونوں نے افطار کیا“، یہ صحیح ہے۔
اور مجھے ابوعیسیٰ ترمذی سے یہ بات پہنچی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے ابوزرعہ سے عطاء عن ابی ہریرہ کی مرفوع حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ حدیث حسن ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8298]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ هذا اسناده صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں