🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

2099. -- باب: ما يأكل المحرم من الصيد
-- باب: محرم شکار میں سے جو کچھ کھا سکتا ہے اس کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9914
وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ أَنَّهُ مَرَّ بِهِ قَوْمٌ مُحْرِمُونَ بِالرَّبَذَةِ فَاسْتَفْتَوْهُ فِي لَحْمِ صَيْدٍ وَجَدَهُ أُنَاسٌ أَحِلَّةٌ أَيَأْكُلُونَهُ؟ فَأَفْتَاهُمْ بِأَكْلِهِ، قَالَ: ثُمَّ قَدِمْتُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" بِمَ أَفْتَيْتَهُمْ؟" قَالَ: قُلْتُ: أَفْتَيْتُهُمْ بِأَكْلِهِ، قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ:" لَوْ أَفْتَيْتَهُمْ بِغَيْرِ ذَلِكَ لَأَوْجَعْتُكَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو بیان کیا کہ مقامِ ربذہ میں ایک محرم جماعت ان کے پاس سے گزری تو انہوں نے ان سے شکار کے گوشت کے بارے میں فتویٰ پوچھا، جسے حلال (غیر محرم) لوگوں نے پایا تھا، کہ کیا وہ اسے کھا لیں؟ تو انہوں نے اس کے کھانے کا فتویٰ دیا، پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس کے بارے میں پوچھا تو وہ کہنے لگے: تم نے انہیں کیا فتویٰ دیا ہے؟ کہتے ہیں: میں نے انہیں کھانے کا فتویٰ دیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: اگر تم اس کے سوا کوئی دوسرا فتویٰ دیتے تو میں تمہیں تکلیف دیتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 9914]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 783»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9915
وَبِإِسْنَادِهِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَتَزَوَّدُ صَفِيفَ الظِّبَاءِ فِي الْإِحْرَامِ".
ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ حالتِ احرام میں ہرن کے خشک کیے ہوئے گوشت کے ٹکڑے زادِ راہ کے طور پر ساتھ لیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 9915]
تخریج الحدیث: «باطل۔ في اللسان 3/ 121»

الحكم على الحديث: باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9916
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْجَلَابَاذِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عَمَّارٍ الْعَتَكِيُّ، ثنا الْجَارُودُ بْنُ يَزِيدَ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِّ، قَالَ:" كُنَّا نَأْكُلُ لَحْمَ الصَّيْدِ وَنَتَزَوَّدُهُ وَنَأْكُلُهُ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ بِمَعْنَاهُ.
ہشام بن عروہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم شکار کا گوشت کھاتے بھی تھے اور زادِ راہ کے طور پر ساتھ بھی لیتے تھے اور اسے کھاتے تھے، جبکہ ہم حالتِ احرام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 9916]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1728»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں