السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2346. -- باب: لا يجوز السلف حتى يدفع المسلف ثمن ما سلف فيه يكون السلف بكيل معلوم أو وزن معلوم
-- باب: بیعِ سلم اس وقت تک جائز نہیں جب تک سلم کرنے والا (خریدار) اس چیز کی قیمت ادا نہ کر دے جس میں سلم کی گئی ہے اور یہ سلم کسی معلوم ماپ یا معلوم وزن کے ساتھ ہونی چاہیے۔
حدیث نمبر: Q11109
قَالَ الشَّافِعِيُّ: لِأَنَّ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" مَنْ سَلَّفَ فَلْيُسْلِفْ"، إِنَّمَا قَالَ:" فَلْيُعْطِ"، لَا يَقَعُ اسْمُ التَّسْلِيفِ فِيهِ حَتَّى يُعْطِيَهُ مَا سَلَّفَهُ قَبْلَ أَنْ يُفَارِقَ مَنْ سَلَّفَهُ.
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”جو شخص سلف (بیع سلم) کرے تو وہ سلف کرے۔“ اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ: ”وہ (قیمت) دے دے۔“ (کیونکہ) تسلیف (پیشگی ادائیگی) کا نام اس پر اس وقت تک صادق نہیں آتا جب تک وہ اس شخص سے جدا ہونے سے پہلے، جس کے ساتھ اس نے سلف کا معاملہ کیا ہے، اسے وہ (قیمت) ادا نہ کر دے جو اس نے پیشگی دینی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: Q11109]
حدیث نمبر: 11109
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا سُفْيَانُ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ، فَقَالَ:" مَنْ سَلَّفَ فِي تَمْرٍ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ، إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ سُفْيَانَ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ زُرَارَةَ وَغَيْرِهِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَرُوِّينَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ بَيْعِ الْكَالِئِ بِالْكَالِئِ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: لَا نَرَى بِالسَّلَفِ بَأْسًا، الْوَرِقُ فِي شَيْءٍ الْوَرِقُ نَقْدًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو وہاں کے لوگ کھجوروں میں دو اور تین سال تک کے لیے بیع سلف کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھجوروں میں بیع سلف کرے تو وہ وزن معلوم، پیمائش معلوم اور میعاد معلوم تک کی بیع کرے۔“ ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھار کے بدلے ادھار کی بیع سے منع کیا ہے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم بیع سلف میں کوئی حرج نہیں سمجھتے جبکہ کسی چیز کے بدلے چاندی نقد ادا کی جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11109]
2347. -- باب: لا يجوز السلف حتى يكون بصفة معلومة لا تتعلق بعين
-- باب: بیعِ سلم اس وقت تک جائز نہیں جب تک کہ وہ ایسی معلوم صفت کے ساتھ نہ ہو جو کسی خاص متعین چیز (عین) کے ساتھ مقید نہ ہو۔
حدیث نمبر: 11110
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، قَالَ عَمْرٌو: أَخْبَرَنِي، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ".
ابوالبختری فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیعِ سلم کے بارے میں پوچھا جو کھجوروں میں کی گئی ہو تو انہوں نے کہا: ”کھجور کی بیع سے منع کیا گیا ہے حتیٰ کہ وہ پک جائے۔“ وہ کہتے ہیں کہ میں نے پھر عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”کھجور کی بیع سے منع کیا گیا ہے حتیٰ کہ اس میں سے کھایا جائے اور اس کا وزن کیا جاسکے۔“
امام شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ساتھ بیٹھے ہوئے آدمی سے پوچھا: وزن کیے جانے سے کیا مراد ہے؟ تو اس نے کہا: اسے توڑ کر محفوظ کیا گیا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11110]
امام شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ساتھ بیٹھے ہوئے آدمی سے پوچھا: وزن کیے جانے سے کیا مراد ہے؟ تو اس نے کہا: اسے توڑ کر محفوظ کیا گیا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11110]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1537»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 11111
وَرَوَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ، عَنْ غُنْدَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي رِوَايَةِ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ:" نَهَى عُمَرُ عَنْ بَيْعِ التَّمْرِ حَتَّى يَصْلُحَ، وَنَهَى عَنِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ نَسِيئًا بِنَاجِزٍ" وَقَالَ فِي التَّفْسِيرِ: قُلْتُ: مَا يُوزَنُ؟ قَالَ رَجُلٌ عِنْدَهُ: حَتَّى يُحْرَزَ أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ⦗٤٠⦘ أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ فَذَكَرَهَا. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ دُونَ رِوَايَةِ ابْنِ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ”پھل پکنے سے پہلے بیچنے سے“ منع کیا اور ”چاندی کو سونے کے بدلے میں ادھار بیچنے سے“ منع کیا اور تفسیر میں ہے کہ میں نے کہا: وزن سے کیا مراد ہے؟ اس کے پاس بیٹھے ہوئے ایک آدمی نے کہا: اس کی حفاظت کی جاسکے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11111]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2250 و مسلم 1537»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 11112
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ نَجْرَانَ يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَسْأَلُكَ عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ، فَقَالَ: أَمَّا السَّلَمُ فِي النَّخْلِ فَإِنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ فِي نَخْلٍ لِرَجُلٍ فَلَمْ يَحْمِلْ ذَلِكَ الْعَامَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" بِمَ تَأْكُلُ مَالَهُ؟" فَأَمَرَهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ ثُمَّ نَهَى عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ.
اہل نجران کے ایک آدمی نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کھجور میں بیع سلم کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کھجوروں میں بیع سلم کی تھی، اس سال کھجوروں پر پھل نہ لگا، اس نے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کا مال کیوں کھاتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ اسے بیع واپس کر دو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں میں بیع سلم کرنے سے منع کر دیا یہاں تک کہ پھل پک جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11112]
حدیث نمبر: 11113
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، أنبأ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ نَجْرَانِيٍّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا أَسْلَفَ رَجُلًا فِي نَخْلٍ، فَلَمْ يُخْرِجْ تِلْكَ السَّنَةَ شَيْئًا، فَاخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَهُ؟ ارْدُدْ عَلَيْهِ"، قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" لَا تُسْلِفُوا فِي النَّخْلِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کھجوروں میں بیع سلف کی تو اس سال کھجوروں پر پھل نہ لگا، وہ جھگڑا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کا مال اپنے لیے کیوں حلال سمجھتا ہے؟ اسے واپس کر دو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجور کے پکنے سے پہلے اس میں بیع سلف نہ کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11113]
حدیث نمبر: 11114
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ: إِنَّ اللهَ لَمَّا أَرَادَ هَدْيَ زَيْدِ بْنِ سَعْنَةَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَقَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: يَا مُحَمَّدُ، هَلْ لَكَ أَنْ تَبِيعَنِي تَمْرًا مَعْلُومًا إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ مِنْ حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ؟ قَالَ:" لَا يَا يَهُودِيُّ، وَلَكِنِّي أَبِيعُكَ تَمْرًا مَعْلُومًا إِلَى كَذَا وَكَذَا مِنَ الْأَجَلِ، وَلَا أُسَمِّي مِنْ حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ"، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَبَايَعَنِي، فَأَطْلَقْتُ هِمْيَانِي، وَأَعْطَيْتُهُ ثَمَانِينَ دِينَارًا فِي تَمْرٍ مَعْلُومٍ إِلَى كَذَا وَكَذَا مِنَ الْأَجَلِ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ کو ہدایت دینے کا ارادہ کیا، پھر انہوں نے پوری حدیث بیان کی، حتیٰ کہ فرمایا کہ زید بن سعنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے محمد! کیا آپ مجھے کھجور بیچتے ہیں، جس کی مدت بھی معلوم ہو، وزن بھی معلوم ہو اور جس باغ سے دینی ہے وہ بھی معلوم ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے یہودی! میں تمہیں کھجور بیچتا ہوں، وزن بھی معلوم ہوگا اور مدت بھی، لیکن کس باغ سے دینی ہے یہ شرط نہیں ہوگی۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: ٹھیک ہے۔ پھر میں نے اپنی اشرفی کھولی اور اسی دینار دے دیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11114]
2348. -- باب: لا يجوز السلف حتى يكون بثمن معلوم في كيل معلوم أو وزن معلوم إلى أجل ولا يختلف إن كان إلى أجل معلوم
-- باب: بیعِ سلم اس وقت تک جائز نہیں جب تک کہ معلوم قیمت کے بدلے معلوم ماپ یا معلوم وزن میں ایک مقررہ مدت تک کے لیے نہ ہو، اور اگر یہ معلوم مدت تک کے لیے ہو تو اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 11115
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ ⦗٤١⦘ عَبَّاسٍ قَالَ:" لَا سَلَفَ إِلَى الْعَطَاءِ، وَلَا إِلَى الْحَصَادِ، وَلَا إِلَى الْأَنْدَرِ، وَلَا إِلَى الْعَصِيرِ، وَاضْرِبْ لَهُ أَجَلًا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ کہہ کر بیع کرنا کہ جب عطیہ ملے گا یا جب فصل کاٹی جائے گی یا جب کھلیان لگے گا یا جب انگور نچوڑے جائیں گے اس وقت ادائیگی کروں گا تو اس قسم کی بیع جائز نہیں ہے، بلکہ میعاد مقرر ہونی چاہیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11115]
حدیث نمبر: 11116
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ النَّجَّارُ الْمُقْرِئُ بِالْكُوفَةِ، ثنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ، ثنا الْقَاضِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا قَبِيصَةُ، عَنْ سُفْيَانَ هُوَ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ" أَنَّهُ كَرِهَ السَّلَمَ إِلَى الْحَصَادِ وَالْقَصِيلِ وَالْبَيْدَرِ، وَلَكِنْ سَمِّهِ شَهْرًا".
عکرمہ رحمہ اللہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اس بیعِ سلم کو جو کھیتی کے کاٹے جانے تک ہو، یا مکمل اگ آنے پر، یا جب فصل کھلیان میں ہوگی، اس وقت تک کی بیعِ سلم کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ مہینے کا نام لے کر مدت مقرر کی جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11116]
حدیث نمبر: 11117
وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثنا ابْنُ دُحَيْمٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ، ثنا قَبِيصَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، ح وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ نُبَيْحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ:" السَّلَمُ كَمَا يَقُومُ السِّعْرُ رِبًا، وَلَكِنْ كَيْلٌ مَعْلُومٌ، إِلَىْ أَجَلٍ مَعْلُومٍ، وَاسْتَكْثِرْ مَا اسْتَطَعْتَ" وَفِي رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ:" أَسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ، وَاسْتَكْثِرْ مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتَ".
سیدنا سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بیع سلم جیسے بھی اس کا نرخ مقرر کیا جائے وہ سود ہے، مگر جب پیمانہ معلوم ہو اور مدت معلوم ہو اور جتنا ہو سکے ان چیزوں میں اضافہ کریں، اور عبد الرزاق کی ایک روایت میں ہے کہ وزن معلوم اور مدت معلوم میں بیع سلف کرو اور اس قسم کی چیزوں میں جتنا ہو سکے اضافہ کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11117]