🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2453. -- باب: المضارب يخالف بما فيه زيادة لصاحبه، ومن تجر في مال غيره بغير أمره
-- باب: مضارب کا ایسی مخالفت کرنا جس میں مالک کا فائدہ ہو، اور اس شخص کا بیان جو کسی دوسرے کے مال سے اس کے حکم کے بغیر تجارت کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11615
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ شَاكِرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ يَعْنِي الْبُخَارِيَّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ الْحِيَّ يَتَحَدَّثُونَ عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ شَاةً، فَاشْتَرَى لَهُ بِهِ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، فَجَاءَهُ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ، فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِهِ، وَكَانَ لَوِ اشْتَرَى التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ" ⦗١٨٦⦘ قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ جَاءَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْهُ قَالَ: سَمِعَهُ شَبِيبُ مِنْ عُرْوَةَ، فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ شَبِيبٌ: إِنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ عُرْوَةَ، سَمِعْتُ الْحِيَّ يُخْبِرُونَهُ عَنْهُ، وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْخَيْرُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِي الْخَيْلِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" قَالَ: وَقَدْ رَأَيْتُ فِي دَارِهِ سَبْعِينَ فَرَسًا، قَالَ سُفْيَانُ: يَشْتَرِي لَهُ شَاةً كَأَنَّهَا أُضْحِيَّةٌ.
شبیب بن غرقدہ کہتے ہیں: میں نے قبیلے کے لوگوں کو سیدنا عروہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ وہ اس سے آپ کے لیے ایک بکری خرید لائیں، انہوں نے اس سے آپ کے لیے دو بکریاں خریدیں، پھر ان میں سے ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے ان کی تجارت میں برکت کی دعا کی، چنانچہ اگر وہ مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی نفع کماتے۔
سفیان کہتے ہیں: حسن بن عمارہ یہ حدیث ہمارے پاس شبیب سے لائے اور کہا کہ شبیب نے اسے عروہ سے سنا ہے، تو میں شبیب کے پاس گیا، انہوں نے کہا: میں نے یہ حدیث عروہ سے نہیں سنی، میں نے قبیلے کے لوگوں کو ان سے بیان کرتے سنا ہے، البتہ میں نے انہیں یہ کہتے سنا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بھلائی قیامت تک گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ باندھ دی گئی ہے۔“ شبیب کہتے ہیں: میں نے ان کے گھر میں ستر گھوڑے دیکھے۔ سفیان کہتے ہیں: وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری خریدیں، گویا وہ قربانی کے لیے تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القراض/حدیث: 11615]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11616
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ الْحُمَيْدِيُّ فِي حَدِيثِ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ أُضْحِيَّةً، قَالَ:" قَالَ سُفْيَانُ: كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ سَمِعْنَاهُ يُحَدِّثُهُ فَيَقُولُ فِيهِ: سَمِعْتُ شَبِيبًا يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ، فَلَمَّا سَأَلْتُ شَبِيبًا قَالَ: إِنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ عُرْوَةَ، وَحَدَّثَنِيهِ الْحِيُّ عَنْ عُرْوَةَ".
ابوبکر حمیدی رحمہ اللہ عروہ رضی اللہ عنہ والی حدیث میں فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ وہ ایک بکری خرید لائیں۔
وہ کہتے ہیں: سفیان نے کہا: ہم نے حسن بن عمارہ کو یہ حدیث بیان کرتے سنا، وہ اس میں کہتے تھے: میں نے شبیب کو کہتے سنا: میں نے عروہ سے سنا، لیکن جب میں نے شبیب سے پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے اسے عروہ سے نہیں سنا، مجھے یہ قبیلے کے لوگوں نے عروہ سے بیان کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القراض/حدیث: 11616]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الحميدي 866»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11617
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ الرَّقِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ قَالَ: أَعْطَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا فَقَالَ:" اشْتَرِ لَنَا بِهِ شَاةً"، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فَاشْتَرَيْتُ شَاتَيْنِ بِدِينَارٍ، فَلَقِيَنِي رَجُلٌ فِي الطَّرِيقِ فَسَاوَمَنِي بِشَاةٍ فَبِعْتُهَا بِدِينَارٍ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا دِينَارُكُمْ، وَهَذِهِ شَاتُكُمْ، قَالَ: فَقَالُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَصَنَعْتَ كَيْفَ؟" قَالَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" اللهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي صَفْقَةِ يَمِينِهِ"، قَالَ: فَقَالَ إِنِّي لَأَقُومُ فِي الْكُنَاسَةِ بِالْكُوفَةِ، فَمَا أَرْجِعُ إِلَى أَهْلِي حَتَّى أَرْبَحَ أَرْبَعِينَ أَلْفًا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ أَخُو حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ وَاللهُ أَعْلَمُ.
عروہ بن ابی جعد بارقی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دینار دیا اور فرمایا: ”ہمارے لیے ایک بکری خرید لاؤ۔“ فرماتے ہیں: میں گیا، میں نے ایک دینار سے دو بکریاں خرید لیں۔ مجھے ایک آدمی راستے میں ملا، اس نے مجھ سے ایک بکری کا سودا کیا تو میں نے وہ اسے ایک دینار میں بیچ دی۔ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کیا: یہ آپ کا دینار اور یہ آپ کی بکری۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیسے کیا؟“ آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي صَفْقَةِ يَمِينِهِ» ”اے اللہ! اس کے ہاتھ کے سودے میں برکت ڈال۔“ عروہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں کوفہ کے کوڑے کے ڈھیر پر کھڑا ہو جاتا اور جب تک چالیس ہزار نفع نہ کما لیتا اس وقت تک گھر نہ آتا تھا۔
اسے ایک جماعت نے سعید بن زید سے روایت کیا ہے، جو حماد بن زید کے بھائی ہیں، اور وہ قوی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القراض/حدیث: 11617]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ترمذي 1258»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11618
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي أَبُو حَصِينٍ، عَنْ شَيْخٍ، مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بَعَثَ مَعَهُ بِدِينَارٍ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً، فَاشْتَرَاهَا بِدِينَارٍ وَبَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ، فَرَجَعَ فَاشْتَرَى أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ وَجَاءَ بِدِينَارٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَصَدَّقَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَعَا لَهُ أَنْ يُبَارَكَ لَهُ فِي تِجَارَتِهِ" وَحَدِيثُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَعَ ابْنَيْهِ قَدْ مَضَى فِي الْبَابِ الْأَوَّلِ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ وہ ایک بکری خرید کر لائے، اس نے ایک دینار کی بکری خریدی اور دو دینار میں بیچ دی، پھر واپس پلٹا اور ایک دینار کی بکری خریدی اور ایک دینار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دینار صدقہ کر دیا اور اس کے لیے تجارت میں برکت کی دعا کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القراض/حدیث: 11618]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابو داؤد 3386»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11619
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اسْتَبْضَعَ بِضَاعَةً فَخَالَفَ فِيهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" هُوَ ضَامِنٌ، وَإِنْ رَبِحَ فَالرِّبْحُ لِصَاحِبِ الْمَالِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے کسی کے سامان سے تجارت کی اور اس نے مخالفت کی، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: وہ اس کا ضامن ہے اور اگر نفع ملا ہے تو نفع مال والے کو ملے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القراض/حدیث: 11619]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابو داؤد 3386»

الحكم على الحديث: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11620
وَهُوَ فِيمَا أَجَازَ لِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ رِوَايَتَهُ عَنْهُ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الشَّافِعِيِّ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ رِيَاحِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ: بَعَثَ رَجُلٌ مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ إِلَى رَجُلٍ بِالْمَدِينَةِ، فَابْتَاعَ بِهَا الْمَبْعُوثُ مَعَهُ بَعِيرًا، ثُمَّ بَاعَهُ بِأَحَدَ عَشَرَ دِينَارًا، فَسَأَلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ:" الْأَحَدَ عَشَرَ لِصَاحِبِ الْمَالِ، وَلَوْ حَدَثَ بِالْبَعِيرِ حَدَثٌ كُنْتَ لَهُ ضَامِنًا" قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَابْنُ عُمَرَ يَرَى عَلَى الْمُشْتَرِي بِالْبِضَاعَةِ لِغَيْرِهِ الضَّمَانَ، وَيَرَى الرِّبْحَ لِصَاحِبِ الْبِضَاعَةِ، وَلَا يَجْعَلُ الرِّبْحَ لِمَنْ ضَمِنَ قَالَ الرَّبِيعُ: آخِرُ قَوْلِ الشَّافِعِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ إِذَا تَعَدَّى فَاشْتَرَى شَيْئًا بِالْمَالِ بِعَيْنِهِ فَرَبِحَ فِيهِ فَالشِّرَاءُ بَاطِلٌ، وَإِنِ اشْتَرَى بِمَالٍ لَا بِعَيْنِهِ ثُمَّ نَقَدَ الْمَالَ فَالشِّرَاءُ لَهُ وَالرِّبْحُ لَهُ وَالنُّقْصَانُ عَلَيْهِ، وَهُوَ ضَامِنٌ لِلْمَالِ، وَكَذَلِكَ نَقَلَهُ الْمُزَنِيُّ ثُمَّ قَالَ: وَاحْتَجَّ بِأَنَّ حَدِيثَ الْبَارِقِيِّ لَيْسَ بِثَابِتٍ عِنْدَهُ قَالَ الشَّيْخُ: وَذَلِكَ لِمَا فِي إِسْنَادِهِ مِنَ الْإِرْسَالِ، وَهُوَ أَنَّ شَبِيبَ بْنَ غَرْقَدَةَ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، إِنَّمَا سَمِعَهُ مِنَ الْحِيِّ يُخْبِرُونَهُ عَنْهُ، وَحَدِيثُ حَكِيمِ بْنِ حَرَامٍ أَيْضًا عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنْهُ، وَأَوَّلَ الْمُزَنِيُّ حَدِيثَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَعَ ابْنَيْهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا بِأَنَّهُ سَأَلَهُمَا لِبِرِّهِ الْوَاجِبِ عَلَيْهِمَا أَنْ يَجْعَلَا رِبْحَهُ كُلَّهُ لِلْمُسْلِمِينَ، فَلَمْ يُجِيبَاهُ، فَلَمَّا طَلَبَ النِّصْفَ أَجَابَاهُ عَنْ طِيبِ أَنْفُسِهِمَا.
سیدنا رباح بن عبیدہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے بصرہ والوں میں سے کسی آدمی کو دس دینار دے کر مدینہ میں ایک آدمی کی طرف بھیجا، اس نے اس سے اونٹ خریدا، پھر اس کو گیارہ دینار کے بدلے بیچ دیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس نے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ گیارہ دینار مال والے کے ہیں اور اگر اونٹ کو کچھ ہوجاتا تو وہ اس کا ضامن تھا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما دوسرے کے سامان سے خریدنے والے کو ضامن خیال کرتے تھے اور نفع اصل مالک کے لیے سمجھتے تھے اور ضامن کے لیے نفع جائز نہ سمجھتے تھے۔ ربیع کہتے ہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ کا آخری قول یہ ہے کہ جب وہ حد سے بڑھے اور بعینہٖ اسی مال سے کوئی چیز خرید لے اور اس میں نفع حاصل کرے تو وہ خرید باطل ہے، اور اگر غیر معین مال کے بدلے خریدے پھر وہی مال ادا کر دے تو خرید اسی کی ہے، نفع اسی کا ہے اور نقصان اسی پر ہے اور وہ مال کا ضامن ہے۔ مزنی نے بھی اسی طرح نقل کیا ہے، پھر کہا: امام شافعی رحمہ اللہ نے یہ دلیل دی کہ بارقی کی حدیث ان کے نزدیک ثابت نہیں ہے۔ شیخ فرماتے ہیں: یہ اس کی سند میں ارسال کی وجہ سے ہے، کیونکہ شبیب بن غرقدہ نے اسے عروہ بارقی سے نہیں سنا، بلکہ قبیلے کے لوگوں سے سنا جو ان سے بیان کرتے تھے، اور حکیم بن حزام کی حدیث بھی اہل مدینہ کے ایک شیخ کے واسطے سے ان سے ہے۔ اور مزنی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اپنے دونوں بیٹوں والی حدیث کی یہ تاویل کی ہے کہ انہوں نے ان دونوں پر واجب حسنِ سلوک کی بنا پر ان سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ سارا نفع مسلمانوں کے لیے کر دیں، پس انہوں نے قبول نہ کیا، جب نصف طلب کیا تو انہوں نے خوشی سے قبول کرلیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القراض/حدیث: 11620]
تخریج الحدیث: «ضعيف الام 4/35»

الحكم على الحديث: ضعيف الام 4/35
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
«12