السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3462. -- باب: ما جاء عن الصحابة رضي الله عنهم فيما يجب به القطع
-- باب: جن صورتوں میں ہاتھ کاٹنا واجب ہوتا ہے، ان کے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی آثار کا بیان۔
حدیث نمبر: 17184
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ مُشْكُدُانَّةُ، ثنا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ، ثَمَنُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَطَعَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ" كَذَا قَالَ، وَالْمَحْفُوظُ مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ دراہم قیمت کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی پانچ دراہم قیمت کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔
راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ سعید بن ابی عروبہ کی حدیث میں محفوظ وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17184]
راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ سعید بن ابی عروبہ کی حدیث میں محفوظ وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17184]
حدیث نمبر: 17185
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدٌ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، أَوْ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ"، شَكَّ سَعِيدٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پانچ یا چار درہم قیمت کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17185]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 17186
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْخَيْرِ جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَكِيلُ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ المُحَمَّدَآبَاذِيُّ، ⦗٤٥٣⦘ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا أَبُو يَعْلَى، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا شَيْبَانُ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَطَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي مِجَنٍّ، قُلْتُ: كَمْ كَانَ يُسَاوِي؟ قَالَ: خَمْسَةَ دَرَاهِمَ" لَفْظُ حَدِيثِ شَيْبَانَ وَفِي رِوَايَةِ مُوسَى، قَالَ أَبُو هِلَالٍ: حِفْظِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ يَدَ سَارِقٍ فِي مِجَنٍّ، قَالَ: قُلْنَا: يَا أَبَا حَمْزَةَ كَمْ كَانَ يَسْوَى ذَاكَ الْمِجَنُّ؟ قَالَ: خَمْسَةَ دَرَاهِمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے ڈھال (کی چوری) میں ہاتھ کاٹا۔ میں نے پوچھا: اس کی قیمت کتنی تھی؟ فرمایا: پانچ دراہم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17186]
حدیث نمبر: 17187
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ أَوْ أَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ"، فَلَقِيتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي عَرُوبَةَ فَقَالَ: هُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَقِيتُ هِشَامَ بْنَ أَبِي عَبْدِ اللهِ فَقَالَ: هُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَّا فَهُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ، فَكَأَنَّهُ شَكَّ فِيهِ، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ یا چار دراہم کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔ (ابو ہلال کہتے ہیں:) پھر میں سعید بن ابی عروبہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ پھر میں ہشام بن ابی عبداللہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے، ورنہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے، گویا انہیں اس میں شک تھا۔
صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17187]
صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17187]
حدیث نمبر: 17188
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ سَارِقًا سَرَقَ أُتْرُجَّةً فِي عَهْدِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ،" فَأَمَرَ بِهَا عُثْمَانُ فَقُوِّمَتْ ثَلَاثَةَ دَرَاهِمَ مِنْ صَرْفِ اثْنَيْ عَشَرَ دِرْهَمًا بِدِينَارٍ، فَقَطَعَ يَدَهُ"، قَالَ مَالِكٌ: وَهِيَ الْأُتْرُنْجَةُ الَّتِي يَأْكُلُهَا النَّاسُ.
عمرہ بنت عبدالرحمن رحمہا اللہ کہتی ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں ایک آدمی نے ترنج (اترجہ) چوری کر لیا، جس کی قیمت تین درہم تھی، اور دینار اس وقت بارہ درہم کا تھا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس میں اس کا ہاتھ کاٹا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17188]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 17189
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أَخْبَرَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ربع دینار یا اس سے زائد میں ہاتھ کاٹا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17189]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 17190
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، أنبأ أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ" قَطَعَ يَدَ سَارِقٍ فِي بَيْضَةٍ مِنْ حَدِيدٍ ثَمَنُ رُبْعِ دِينَارٍ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کا ہاتھ ایک «بَيْضَةِ حَدِيدٍ» ”لوہے کے خود“ کی چوری میں کاٹا جس کی قیمت ربع دینار تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17190]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 17191
وَأَمَّا الْأَثَرُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِسَارِقٍ قَدْ سَرَقَ ثَوْبًا، قَالَ: فَقَالَ لِعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" قَوِّمْهُ، فَقَوَّمَهُ ثَمَانِيَةَ دَرَاهِمَ، فَلَمْ يَقْطَعْهُ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک کپڑا چور لایا گیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو کہا، اس کی قیمت لگائی گئی تو آٹھ درہم بنی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا ہاتھ نہ کاٹا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17191]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 17192
أَخْبَرَنَا الشَّيْخُ أَبُو الْفَتْحِ الشَّرِيفُ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي شُرَيْحٍ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أنبأ الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ:" لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي الدِّينَارِ أَوِ الْعَشَرَةِ دَرَاهِمَ" فَكِلَاهُمَا مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ”ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر ایک دینار یا دس دراہم میں۔“ [ضعیف]
یہ دونوں روایتیں منقطع ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17192]
یہ دونوں روایتیں منقطع ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17192]
حدیث نمبر: 17193
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ: قَالَ بَعْضُ النَّاسِ: قَدْ رُوِّينَا قَوْلَنَا عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ الشَّافِعِيُّ: قُلْتُ: رَوَاهُ الزَّعَافِرِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَصْحَابُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا، وَحَدِيثُ جَعْفَرٍ عَنْ عَلِيٍّ أَوْلَى أَنْ يَثْبُتَ مِنْ حَدِيثِ الزَّعَافِرِيِّ، قَالَ: فَقَدْ رُوِّينَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ:" لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي عَشَرَةِ دَرَاهِمَ"، قُلْنَا: فَقَدْ رَوَى الثَّوْرِيُّ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ سَارِقًا فِي خَمْسَةِ دَرَاهِمَ" وَهَذَا أَقْرَبُ أَنْ يَكُونَ صَحِيحًا عَنْ عَبْدِ اللهِ مِنْ حَدِيثِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: فَكَيْفَ لَمْ تَأْخُذُوا بِهَذَا؟ قُلْنَا: هَذَا حَدِيثٌ لَا يُخَالِفُ حَدِيثَنَا، إِذَا قَطَعَ فِي ثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ قَطَعَ فِي خَمْسَةٍ أَوْ أَكْثَرَ، قَالَ: فَقَدْ رُوِّينَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ لَمْ يَقْطَعْ فِي ثَمَانِيَةِ دَرَاهِمَ، قَالَ الشَّافِعِيُّ: رِوَايَتُهُ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ غَيْرُ صَحِيحَةٍ، وَقَدْ رَوَى مَعْمَرٌ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا، فَلَمْ نَرَ أَنْ نَحْتَجَّ بِهِ؛ لِأَنَّهُ لَيْسَ بِثَابِتٍ، وَلَيْسَ لِأَحَدٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُجَّةٌ، وَعَلَى الْمُسْلِمِينَ اتِّبَاعُ أَمْرِهِ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَلَا إِلَى حَدِيثٍ صَحِيحٍ ذَهَبَ مَنْ خَالَفَنَا، وَلَا إِلَى مَا ذَهَبَ إِلَيْهِ مَنْ تَرَكَ الْحَدِيثَ وَاسْتَعْمَلَ ظَاهِرَ الْقُرْآنَ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: أَمَّا رِوَايَةُ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ الزَّعَافِرِيِّ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْقَطْعِ، فَلَمْ أَقِفْ عَلَيْهَا بَعْدُ، وَإِنَّمَا رِوَايَتُهُ فِي أَقَلِّ الصَّدَاقِ، وَقَدْ أَنْكَرَهَا عَلَيْهِ عُلَمَاءُ عَصْرِهِ، فَإِنْ كَانَ قَدْ رَوَى أَيْضًا فِي الْقَطْعِ فَهُوَ مُنْكَرٌ، وَدَاوُدُ لَا يُحْتَجُّ بِمِثْلِهِ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ: مُظْلِمٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِمِثْلِهِ.
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں نے کہا: ہم نے اپنا قول سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے کہا: اسے زعافری نے شعبی سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، جبکہ جعفر بن محمد کے اصحاب نے ہمیں ان کے والد کے واسطے سے خبر دی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاتھ کاٹنا ربع دینار یا اس سے زیادہ میں ہے“، اور جعفر کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت زعافری کی حدیث سے زیادہ ثبوت کے لائق ہے۔ اس نے کہا: ہم نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر دس درہموں میں۔“ ہم نے کہا: ثوری نے عیسیٰ بن ابی عزہ سے، انہوں نے شعبی سے اور انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ دراہم میں چور کا ہاتھ کاٹا“، اور یہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے صحیح ہونے کے زیادہ قریب ہے بنسبت مسعودی کی اس حدیث کے جو وہ قاسم سے اور وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ اس نے کہا: پھر تم نے اسے کیوں نہیں لیا؟ ہم نے کہا: یہ حدیث ہماری حدیث کے خلاف نہیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دراہم میں ہاتھ کاٹا تو پانچ یا اس سے زیادہ میں بھی کاٹیں گے۔ اس نے کہا: ہم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے آٹھ درہموں میں ہاتھ نہیں کاٹا۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس کی روایت صحیح نہیں، اور معمر نے عطاء خراسانی سے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے: ”ہاتھ کاٹنا ربع دینار یا اس سے زیادہ میں ہے“، لیکن ہم نے اس سے دلیل لینا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ وہ ثابت نہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں کسی کی کوئی حجت نہیں، مسلمانوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی پیروی لازم ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہماری مخالفت کرنے والا نہ تو کسی صحیح حدیث کی طرف گیا اور نہ اس موقف کی طرف جس کی طرف وہ لوگ گئے جنہوں نے حدیث کو چھوڑ کر قرآن کے ظاہر پر عمل کیا۔
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: رہی داود اودی زعافری کی عامر شعبی سے اور ان کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ہاتھ کاٹنے کے بارے میں روایت، تو وہ مجھے اب تک نہیں ملی، ان کی روایت تو صرف کم از کم مہر کے بارے میں ہے، اور ان کے زمانے کے علماء نے اس پر ان کا انکار کیا ہے، پس اگر انہوں نے ہاتھ کاٹنے کے بارے میں بھی روایت کی ہو تو وہ منکر ہے، اور داود جیسے راوی سے دلیل نہیں لی جاتی۔ اور یہ ایک اور غیر واضح سند سے بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس جیسی روایت سے دلیل نہیں لی جاتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17193]
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: رہی داود اودی زعافری کی عامر شعبی سے اور ان کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ہاتھ کاٹنے کے بارے میں روایت، تو وہ مجھے اب تک نہیں ملی، ان کی روایت تو صرف کم از کم مہر کے بارے میں ہے، اور ان کے زمانے کے علماء نے اس پر ان کا انکار کیا ہے، پس اگر انہوں نے ہاتھ کاٹنے کے بارے میں بھی روایت کی ہو تو وہ منکر ہے، اور داود جیسے راوی سے دلیل نہیں لی جاتی۔ اور یہ ایک اور غیر واضح سند سے بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس جیسی روایت سے دلیل نہیں لی جاتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17193]