السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4073. -- باب: شهادة القاذف
-- باب: قاذف (پاکدامن پر تہمت لگانے والے) کی گواہی کا بیان۔
حدیث نمبر: 20559
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْقِلٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" النَّدَمُ تَوْبَةٌ".
عبداللہ بن معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد (معقل رضی اللہ عنہ) کے ساتھ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کے پاس تھا تو انہوں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ندامت توبہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20559]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 20560
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ قَالَ:" النَّدَمُ تَوْبَةٌ، وَالتَّائِبُ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ". كَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ مُنْقَطِعًا مَوْقُوفًا بِزِيَادَتِهِ.
زیاد بن ابی مریم رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”ندامت توبہ ہے، توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس کا کوئی گناہ نہ ہو۔“
عبدالرزاق نے اسے معمر سے اسی طرح منقطع اور موقوف روایت کیا ہے، اس اضافے کے ساتھ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20560]
عبدالرزاق نے اسے معمر سے اسی طرح منقطع اور موقوف روایت کیا ہے، اس اضافے کے ساتھ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20560]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 20561
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرَّفَّاءُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ" كَذَا قَالَ، وَهُوَ وَهْمٌ، وَالْحَدِيثُ: عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، كَمَا تَقَدَّمَ، وَاللهُ أَعْلَمُ. وَرُوِيَ مِنْ أَوْجُهٍ ضَعِيفَةٍ بِهَذَا اللَّفْظِ، وَفِيمَا ذَكَرْنَاهُ كِفَايَةٌ.
ابوعبیدہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ سے توبہ کرنے والا ایسے ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔“
راوی نے اسی طرح کہا ہے، اور یہ وہم ہے؛ صحیح یہ ہے کہ یہ حدیث عبدالکریم سے، وہ زیاد بن ابی مریم سے، وہ عبداللہ بن معقل سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، جیسا کہ پہلے گزر چکا، واللہ اعلم۔ یہ حدیث انہی الفاظ کے ساتھ کئی ضعیف طرق سے بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20561]
راوی نے اسی طرح کہا ہے، اور یہ وہم ہے؛ صحیح یہ ہے کہ یہ حدیث عبدالکریم سے، وہ زیاد بن ابی مریم سے، وہ عبداللہ بن معقل سے اور وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، جیسا کہ پہلے گزر چکا، واللہ اعلم۔ یہ حدیث انہی الفاظ کے ساتھ کئی ضعیف طرق سے بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20561]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 20562
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّامِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْأَلْهَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُتْبَةَ الْخَوْلَانِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ".
محمد بن زیاد الہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو عتبہ خولانی رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”گناہ سے توبہ کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20562]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 20563
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، وَالِدُ أَبِي الْحَسَنِ الْمُزَكِّي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ عَاصِمٍ الْحُدَّانِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ". هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ ضَعْفٌ، وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٍ، عَنْ أَبِي سَعْدَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ سے توبہ کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے اس نے کبھی گناہ کیا ہی نہیں۔“
اس سند میں ضعف ہے، اور یہ ایک دوسری ضعیف سند سے ابو سعدہ انصاری کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20563]
اس سند میں ضعف ہے، اور یہ ایک دوسری ضعیف سند سے ابو سعدہ انصاری کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20563]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 20564
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْأَغَرَّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُلُّ شَيْءٍ يَتَكَلَّمُ بِهِ ابْنُ آدَمَ فَإِنَّهُ مَكْتُوبٌ عَلَيْهِ، فَإِذَا أَخْطَأَ الْخَطِيئَةَ وَأَحَبَّ أَنْ يَتُوبَ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَلْيَأْتِ بُقْعَةً رَفِيعَةً فَلْيَمُدَّ يَدَيْهِ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ يَقُولُ: إِنِّي أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْهَا، لَا أَرْجِعُ إِلَيْهَا أَبَدًا، فَإِنَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، مَا لَمْ يَرْجِعْ فِي عَمَلِهِ ذَلِكَ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم جو کلام بھی کرتا ہے وہ لکھا جاتا ہے، جب وہ غلطی کر لیتا ہے اور اللہ سے توبہ کو پسند کرتا ہے، وہ ایک بلند جگہ پر آکر اللہ سے ہاتھ پھیلا کر دعا کرتا ہے، پھر کہتا ہے: میری توبہ، آئندہ یہ گناہ میں کبھی نہ کروں گا۔ اس کو معاف کر دیا جاتا ہے جب تک اس کو دوبارہ نہ کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20564]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 20565
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {تُوبُوا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا} [التحريم: ٨] قَالَ:" هُوَ الرَّجُلُ يَعْمَلُ الذَّنْبَ، ثُمَّ لَا يَعُودُ إِلَيْهِ".
سیدنا نعمان بن بشیر، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا﴾ [سورة التحريم: 8] (اللہ سے پکی توبہ کرو) کے بارے میں فرماتے ہیں: بندہ گناہ کرنے کے بعد اس گناہ کو دوبارہ نہ کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20565]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 20566
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، فِي قَوْلِهِ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا} [التحريم: ٨] قَالَ:" يَتُوبُ مِنَ الذَّنْبِ ثُمَّ لَا يَعُودُ"، تَابَعَهُ إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ.
ابو الاحوص سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا﴾ [سورة التحريم: 8] ”اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ سے سچی توبہ کرو۔“ کے بارے میں فرماتے ہیں: گناہ سے توبہ کے بعد دوبارہ اس میں نہ لوٹے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20566]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 20567
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَاذِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" مَا مِنْ ذَنْبٍ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُ تَوْبَتَهُ"، قَالُوا لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَمَا تَوْبَتُهُ؟ قَالَ:" أَنْ يَتْرُكَهُ، ثُمَّ لَا يَعُودَ إِلَيْهِ".
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ہر گناہ کی توبہ جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! اس کی توبہ کیا ہے؟ فرمانے لگے: چھوڑنے کے بعد دوبارہ نہ کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20567]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
4074. -- باب:: من قال: لا تقبل شهادته
-- باب: جس نے کہا کہ: اس (قاذف) کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 20568
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ آدَمَ بْنِ فَائِدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ خَائِنٍ، وَلَا خَائِنَةٍ، وَلَا مَحْدُودٍ فِي الْإِسْلَامِ، وَلَا مَحْدُودَةٍ، وَلَا ذِي غِمْرٍ عَلَى أَخِيهِ".
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیانت کرنے والے مرد یا عورت، اور اسلام میں جس کو حد لگائی گئی ہو اس مرد یا عورت، اور اپنے بھائی کے خلاف کینہ رکھنے والے کی شہادت قبول نہ کی جائے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20568]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن