🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


الجامع الكامل سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
الجامع الكامل میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
4734. 7- باب قوله: هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ (38) فَنَادَتْهُ الْمَلَائِكَةُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيَى مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ (39) قَالَ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ وَامْرَأَتِي عَاقِرٌ قَالَ كَذَلِكَ اللَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ (40) قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِي آيَةً قَالَ آيَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمْزًا وَاذْكُرْ رَبَّكَ كَثِيرًا وَسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ (41)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں کہ: ”اسی جگہ زکریا نے اپنے رب سے دعا کی، عرض کیا: ”اے میرے پروردگار! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بے شک تو ہی دعا کا سننے والا ہے“، پھر فرشتوں نے انہیں اس وقت آواز دی جب وہ محراب میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ ”بے شک اللہ آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ کی طرف سے ایک کلمے کی تصدیق کرنے والے، سردار، کمال درجے کے پارسا اور صالحین میں سے نبی ہوں گے“، زکریا نے عرض کیا: ”اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپے نے آ لیا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے؟“ اللہ نے فرمایا: ”اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے“، انہوں نے عرض کیا: ”اے میرے رب! میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما دے“، ارشاد ہوا: ”تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم تین دن تک لوگوں سے سوائے اشارے کے کلام نہ کر سکو گے، اور اپنے رب کو کثرت سے یاد کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح بیان کرو““۔
Al-Jami al-Kamil Hadith 12070 in Urdu