🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1825
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقُ يَخْضِبُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ، وَكَانَ عُمَرُ لَا يَخْضِبُ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ I ".
سلیم بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مہندی اور کتم کا خضاب لگاتے تھے، جبکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خضاب نہیں لگاتے تھے، اور انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ”جس شخص کا اللہ کی راہ میں ایک بال سفید ہوا، وہ قیامت کے دن اس کے لیے نور ہو گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف محمد رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1825]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2983، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 130، 129، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2263 / 1، 2263 / 2، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3692، والطبراني فى «الكبير» برقم: 57، 58»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1825 in Urdu