🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2000
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَ: نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: كَيْفَ بِكُمْ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ، وَحَنَى جَبْهَتَهُ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ، فَيَنْفُخُ I ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا نَقُولُ؟ قَالَ: I " قُولُوا: حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ I "، وَلَا رَوَاهُ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ . كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (أحمد بن زكير)
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جبکہ صور والے (فرشتے) نے صور اپنے منہ میں لے لیا ہے اور اپنی پیشانی جھکا لی ہے، وہ اس انتظار میں ہے کہ اسے کب حکم دیا جائے اور وہ صور پھونک دے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! (ایسے میں) ہم کیا کہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ» ”ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔““
عمار دہنی رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور سفیان رحمہ اللہ سے اسے صرف روح بن عبادہ رحمہ اللہ اور زہیر بن عباد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (احمد بن دکین) ہے، جبکہ درست (احمد بن زکیر) ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2000]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 823، (3/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8775، (4/559) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2431، 3243، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4273، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 544، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11196، 11875، 19654، والحميدي فى «مسنده» برقم: 771، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1084، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 886، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5342، 5345، 5346، 5348، والطبراني فى «الصغير» برقم: 45»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2000 in Urdu