الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2001
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَنْبَرٍ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ مَيْمُونٍ الْمَرَائِيُّ قَالَ: نَا أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ: هَاجَرَ أَبِي صَفْوَانُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَهُوَ بِالْمَدِينَةِ، فَبَايَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَمَدَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَيْهِ يَدَهُ، فَمَسَحَ عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ : إِنِّي أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ. لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ صَفْوَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِيهِ I ".
عبد الرحمن بن صفوان بن قدامہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب ہجرت کی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں تشریف فرما تھے، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک پر اسلام کی بیعت کی؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تو انہوں نے اس پر (اپنا) ہاتھ پھیرا، تو سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ سے محبت کرتا ہوں“، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور موسیٰ بن میمون اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2001]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور موسیٰ بن میمون اسے اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2001]
تخریج الحدیث: «قال أبو عوانة الإسفراييني: صححه «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 575» »
«قال الهيثمي: فيه موسى بن ميمون وكان قدريا وبقية رجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 365» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 39، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7400، والطبراني فى «الصغير» برقم: 133»

الحكم على الحديث: فيه موسى بن ميمون، وبقية رجاله وثقوا
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2001 in Urdu