الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2207
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّخَعِيُّ الْقَاضِي ، قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّهْدِيُّ قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: I " يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى مَنْ ظَلَمَ مَنْ لَا يَجِدُ نَاصِرًا غَيْرِي. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مِسْعَرُ بْنُ الْحَجَّاجِ I ". كذا في طبعة دار الحرمين، والمعجم الصغير ومجمع البحرين وقال الهيثمي في مجمع الزوائد: I "كذا هو في الطبراني ولم أجد إلا مسعرا بن يحيى النهديI " فالله أعلم
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: اس شخص پر اللہ کا غضب بہت سخت ہوتا ہے جو ایسے آدمی پر ظلم کرے جو میرے سوا کوئی مددگار نہیں پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق سے اس حدیث کو شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مسعر بن حجاج اس کو روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے، المعجم الصغیر اور مجمع البحرین میں اسی طرح (مذکور) ہے، اور امام ہیثمی رحمہ اللہ نے مجمع الزوائد میں فرمایا: ”طبرانی میں اسی طرح ہے، جبکہ مجھے مسعر بن یحییٰ نہدی کے سوا کوئی (راوی) نہیں ملا۔“ واللہ اعلم۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2207]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه مسعر بن الحجاج النهدي كذا هو في الطبراني ولم أجد إلا مسعر بن يحيى النهدي ضعفه الذهبي بخبر ذكره له «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 206» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 71»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 71»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه مسعر بن الحجاج النهدي
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2207 in Urdu