🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2208
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْوَلِيدِ السُّكَّرِيُّ الْأَهْوَازِيُّ ، قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ قَالَ: نَا أَبِي ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ؟ قَالَ: لَا تَحِلُّ اللُّقَطَةُ، مَنِ الْتَقَطَ شَيْئًا فَلْيُعَرِّفْهُ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ، وَإِنْ لَمْ يَأْتِ فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، فَإِذَا جَاءَ فَلْيُخَيِّرْهُ بَيْنَ الْأَجْرِ، وَبَيْنَ الَّذِي لَهُ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا السَّمْتِيُّ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُمَيٍّ إِلَّا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گری پڑی چیز (لقطہ) کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لقطہ (اپنے لیے) حلال نہیں ہے، جو شخص کوئی گری پڑی چیز اٹھائے وہ اس کا اعلان کرے، پھر اگر اس کا مالک آ جائے تو وہ چیز اسے لوٹا دے، اور اگر نہ آئے تو اسے صدقہ کر دے، پھر جب مالک آ جائے تو اسے اختیار دے دے کہ وہ (صدقے کے) اجر پر راضی رہے یا اپنی چیز (کا بدل) لے لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زیاد بن سعد سے اس حدیث کو سمتی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سمی سے اسے زیاد بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2208]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يوسف بن خالد السمتي وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 168» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4389، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (12/128) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الصغير» برقم: 72»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه يوسف بن خالد السمتي كذاب

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2208 in Urdu