🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6557
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَبْدُ الْأَوَّلِ الْمُعَلِّمُ ، ثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ الْأَيْلِيُّ ، عَنْ زُفَرِ بْنِ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَثُرَ ضَحِكُهُ اسْتُخِفَّ بِحَقِّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ دُعَابَتُهُ ذَهَبَتْ جَلَالَتُهُ، وَمَنْ كَثُرَ مِزَاحُهُ ذَهَبَ وَقَارُهُ، وَمَنْ شَرِبَ الْمَاءَ عَلَى الرِّيقِ انْتَقَضَتْ قُوَّتُهُ، وَمَنْ كَثُرَ كَلَامُهُ كَثُرَ سَقَطُهُ، وَمَنْ كَثُرَ سَقَطُهُ كَثُرَتْ خَطَايَاهُ، وَمَنْ كَثُرَتْ خَطَايَاهُ كَانَتِ النَّارُ أَوْلَى بِهِ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْأَوَّلِ الْمُعَلِّمُ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا ہنسنا زیادہ ہو جائے اس کے حق کو ہلکا (معمولی) سمجھا جانے لگتا ہے، جس کی خوش طبعی زیادہ ہو جائے اس کا رعب و دبدبہ ختم ہو جاتا ہے، جس کا مذاق بہت بڑھ جائے اس کا وقار رخصت ہو جاتا ہے، جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی جسمانی قوت کمزور پڑ جاتی ہے، جس کی گفتگو زیادہ ہو جائے اس کی لغزشیں بڑھ جاتی ہیں، جس کی لغزشیں بڑھ جائیں اس کے گناہ زیادہ ہو جاتے ہیں، اور جس کے گناہ زیادہ ہو جائیں آگ اس کے لیے زیادہ موزوں ہو جاتی ہے۔“
یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، اور عبد الاول المعلم رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6557]
تخریج الحدیث: «قال العقيلي: الحديث منكر «لسان الميزان، ج 6، ص 58» »
«قال الهيثمي: فيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 302» »
«قال الهيثمي: في إسناده من لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 87» »

الحكم على الحديث: منكر

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6557 in Urdu