الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6705
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، ثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ الْعَنْبَرِيُّ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ ، وَهِيَ أُمُّهُ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خُرُوجِ الْعَوَاتِقِ فِي الْعِيدَيْنِ؟ فَقَالَ: I " يَخْرُجْنَ I ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا ثَوْبٌ؟ قَالَ: تَلْبَسُ ثَوْبَ صَاحِبَتِهَا، أَلَمْ تَسْمَعِي أَنَّ اللهَ يَقُولُ: وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عیدین کے موقع پر پردہ نشین دوشیزاؤں کے باہر نکلنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نکلیں۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! اگر ان میں سے کسی کے پاس اپنی چادر نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنی سہیلی کی چادر پہن لے۔ کیا تم نے نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ﴾ ۔““ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6705]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 26152، 26470، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5838، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3764»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6705 in Urdu