الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7514
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ -، قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعْصُوبًا رَأْسُهُ، فَرَقَى دَرَجَاتِ الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ الْكُتُبُ الَّتِي بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تَكْتُبُونَهَا؟ أَكِتَابٌ مَعَ كِتَابِ اللهِ؟ يُوشِكُ أَنْ يَغْضَبَ اللهُ لِكِتَابِهِ فَيُسْرَى عَلَيْهِ لَيْلًا، فَلَا يَتْرُكَ فِي وَرَقَةٍ وَلَا قَلْبٍ مِنْهُ حَرْفًا إِلَّا ذَهَبَ بِهِ I " فَقَالَ مَنْ حَضَرَ الْمَجْلِسَ: فَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللهِ بِالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ؟ قَالَ: I " مَنْ أَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا أَبْقَى فِي قَلْبِهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: شَيْبَانُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: شَيْبَانُ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے مرضِ وفات میں) سر مبارک پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی سیڑھیوں پر چڑھے اور فرمایا: ”یہ کیسی کتابیں ہیں جن کے متعلق مجھے اطلاع ملی ہے کہ تم انہیں لکھ رہے ہو؟ کیا اللہ کی کتاب کے ساتھ کوئی اور کتاب (لکھی جائے گی)؟ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب کی خاطر غضب ناک ہو جائے اور راتوں رات اسے (دنیا سے) اٹھا لیا جائے، چنانچہ نہ کسی کاغذ میں اور نہ ہی کسی کے دل میں اس کا ایک حرف بھی باقی بچے گا بلکہ اسے مٹا دیا جائے گا۔“
اس مجلس میں حاضر لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! تو پھر مومن مردوں اور مومن عورتوں کا کیا حال ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرمائے گا، اس کے دل میں «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ باقی رہنے دے گا۔“
اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف عیسیٰ بن میمون رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں شیبان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7514]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عيسى بن ميمون الواسطي وهو متروك وقد وثقه حماد بن سلمة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 150» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عيسى بن ميمون الواسطي متروك
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7514 in Urdu