🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
61. بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الضَّحِكِ .
(نماز کے دوران) ہنسنے پر وضو لازم ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1278
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِالنَّاسِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ، فَتَرَدَّى فِي حُفْرَةٍ كَانَتْ فِي الْمَسْجِدِ وَكَانَ فِي بَصَرِهِ ضَرَرٌ، فَضَحِكَ كَثِيرٌ مِنَ الْقَوْمِ وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَيُعِيدَ الصَّلَاةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص مسجد میں آیا اور مسجد میں موجود ایک گڑھے میں گر گیا، اس شخص کی بینائی کمزور تھی، تو بہت سے لوگ ہنس پڑے، حالانکہ وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، تو (نماز کے بعد) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص (نماز کے دوران) ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ وضو کر کے، دوبارہ نماز ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالملک دقیقی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: «مصنف ابن أبى شيبة كتاب الصلاة من كان يعيد الصلاة والوضوء 3866 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب احاديث القهقهة فى الصلاة و الله ا 524 السنن الكبرى للبيهقي كتاب الطهارة جماع ابواب الحدث باب ترك الوضوء من القهقهة فى الصلاة حديث 636»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 1278 in Urdu