🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
62. بَابٌ فِيمَنْ قَبَّلَ أَوْ لَامَسَ .
جو شخص (باوضو حالت میں بیوی کو) بوسہ دے یا چھو لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1281
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَا يَتَوَضَّأُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى وَجَمَاعَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (وضو کر لینے کے بعد) اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیتے تھے۔ پھر آپ نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے اور ازسر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: «سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب صفة ما ينقض الوضوء وما روى فى الملامسة والقبلة . 442 المعجم الاوسط للطبراني باب العين من اسمه عبد الرحمن 4788»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 1281 in Urdu