مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابٌ فِيمَنْ قَبَّلَ أَوْ لَامَسَ .
جو شخص (باوضو حالت میں بیوی کو) بوسہ دے یا چھو لے
حدیث نمبر: 1282
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: الْمُلَامَسَةُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ، وَإِنَّ مَسَّ الرَّجُلُ جَسَدَ امْرَأَتِهِ بِشَهْوَةٍ فَفِيهِ الْوُضُوءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ حَمَّادَ بْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ حَمَّادَ بْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ملامسہ“ سے مراد وہ عمل ہے، جو صحبت کرنے کے علاوہ ہو، اگر آدمی اپنی بیوی کے جسم کو شہوت کے ساتھ چھو لیتا ہے، تو اس صورت میں وضو لازم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ابوسلیمان ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1282]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1282 in Urdu