مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِيمَنْ يَكُونُ بِهِ الْبَاسُورُ .
جس شخص کو بواسیر کی شکایت ہو
حدیث نمبر: 1284
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بِيَ الْبَاسُورَ فَيَسِيلُ مِنِّي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَوَضَّأْتَ فَسَالَ مِنْ قَرْنِكَ إِلَى قَدَمِكَ فَلَا وُضُوءَ عَلَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مِهْرَانَ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: صَاحِبُ مَنَاكِيرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مِهْرَانَ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: صَاحِبُ مَنَاكِيرَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے بواسیر کی شکایت ہے، میرا مواد نکلتا رہتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم وضو کر لو، پھر اس کے بعد وہ (مواد) نکل کر تمہارے پاؤں تک بھی بہتا رہے، تو تم پر وضو لازم نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن مہران ہے، عقیلی کہتے ہیں: یہ منکر روایات نقل کرنے والا فرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1284]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن مہران ہے، عقیلی کہتے ہیں: یہ منکر روایات نقل کرنے والا فرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1284]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما عمرو بن دينار حديث 10997، السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة كتاب الحيض باب الرجل يبتلى بالمذي او البول، 1548»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1284 in Urdu