🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14300
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أُسْرِيَ بِهِ:" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى قُرَيْشٍ فَأُخْبِرَهُمْ". فَكَذَّبُوهُ وَصَدَقَهُ أَبُو بَكْرٍ ; فَسُمِّيَ يَوْمَئِذٍ: الصِّدِّيقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں نکل کر قریش کی طرف جاتا ہوں اور انہیں اس بارے میں بتاتا ہوں (جب آپ نے لوگوں کو اس بارے میں بتایا) تو لوگوں نے آپ کو جھوٹا قرار دیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی تصدیق کی، تو اس دن ان کا نام صدیق رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14300]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15)»

الحكم على الحديث: ضعیف جداً

Majma al-Zawa'id Hadith 14300 in Urdu