🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي شَدَّادٍ - وَعُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ حَاضِرٌ يُصَدِّقُهُ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ فِيكُمْ غَرِيبٌ؟" - يَعْنِي أَهْلَ الْكِتَابِ -. قُلْنَا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَمَرَ بِغَلْقِ الْبَابِ وَقَالَ:" ارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ وَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"، فَرَفَعْنَا أَيْدِيَنَا سَاعَةً ثُمَّ وَضَعَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ، ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، اللَّهُمَّ إِنَّكَ بَعَثْتَنِي بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ، وَأَمَرْتَنِي بِهَا، وَوَعَدْتَنِي عَلَيْهَا الْجَنَّةَ، وَإِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ"، ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أَبْشِرُوا ; فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ غَفَرَ لَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
یعلی بن شداد بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا شداد رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی: جبکہ سیدنا عبادہ بن سامت رضی اللہ عنہ بھی وہاں موجود تھے اور انہوں نے اُن (یعنی میرے والد سیدنا شداد رضی اللہ عنہ) کی تصدیق کی میرے والد بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے درمیان کوئی اجنبی موجود ہے؟ (راوی بیان کرتے ہیں: اجنبی سے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اہل کتاب تھے، ہم نے عرض کی: جی نہیں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ بند کرنے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا: اپنے ہاتھ بلند کر لو! اور لا الہ الا اللہ پڑھو! ہم نے کچھ دیر تک ہاتھ بلند کئے رکھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک نیچے کیا اور فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 23]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 124/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4582، أورده المؤلف فى كشف الاستار 10»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Majma al-Zawa'id Hadith 23 in Urdu