🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
157. بَابُ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران کنکریوں پر ہاتھ پھیرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2477
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا خَلْفَهُ يُقَلِّبُ الْحَصَى وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ:" مَنْ قَلَّبَ الْحَصَى؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا فَقَالَ:" ذَاكَ حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے ایک شخص کو کنکریاں الٹتے پلٹتے ہوئے سنا آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون شخص کنکریاں الٹ پلٹ رہا تھا؟ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری نماز میں سے تمہارا حصہ یہی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، جسے ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2477]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 2477 in Urdu