مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. بَابُ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران کنکریوں پر ہاتھ پھیرنا
حدیث نمبر: 2478
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَسْحِ الْحَصَى - يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ - فَقَالَ:" مَسْحَةٌ وَاحِدَةٌ".
قُلْتُ: لَهُ فِي السُّنَنِ النَّهْيُ عَنْ مَسْحِ الْحَصَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِي حَدِيثِهِ ضَعْفٌ.
قُلْتُ: لَهُ فِي السُّنَنِ النَّهْيُ عَنْ مَسْحِ الْحَصَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِي حَدِيثِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں دریافت کیا: ان کی مراد یہ تھی کہ نماز کے دوران ایسا کرنے کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک مرتبہ ہاتھ پھیرا جا سکتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”سنن“ میں یہ حدیث منقول ہے، جو کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کی ممانعت کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2478]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2478]
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2478 in Urdu