مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابٌ مَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ .
مسواک کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے۔
حدیث نمبر: 2560
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَنَامُ إِلَّا وَالسِّوَاكُ عِنْدَهُ فَإِذَا اسْتَيْقَظَ بَدَأَ بِالسِّوَاكِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَقَالَ فِي بَعْضِ طُرُقِهِ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَعَارَّ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا أَجْرَى السِّوَاكَ عَلَى فِيهِ وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَفِي بَعْضِهَا حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ وَغَيْرُ ذَلِكَ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سوتے تھے تو مسواک آپ کے پاس ہوتی تھی اور جب آپ بیدار ہوتے تھے تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے جس بھی حصے میں بیدار ہوتے تھے تو آپ مسواک کیا کرتے تھے“۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، اس کی سند ضعیف ہے، اس کے بعض طرق میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا بعض طرق میں حسام بن مصک نامی راوی ہے، اور دیگر راوی بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2560]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2560 in Urdu