🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
183. بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں رفع یدین کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2594
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ إِذَا صَلَّيْتَ فَاجْعَلْ يَدَيْكَ حِذَاءَ أُذُنَيْكَ، وَالْمَرْأَةُ تَجْعَلُ يَدَيْهَا حِذَاءَ ثَدْيَيْهَا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ فِي رَفْعِ الْيَدَيْنِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي مَنَاقِبِ وَائِلٍ مِنْ طَرِيقِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ حُجْرٍ، عَنْ عَمَّتِهَا أُمِّ يَحْيَى بِنْتِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے وائل بن حجر! جب تم نماز ادا کرو تو اپنے ہاتھ کانوں کے مدمقابل رکھو اور عورت اپنے ہاتھ سینے کے برابر تک اٹھائے گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں اور دیگر کتابوں میں رفع یدین سے متعلق حدیث منقول ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بارے میں ہے، اور یہ میمونہ بنت حجر کے حوالے سے منقول ہے انہوں نے اپنی پھوپھی اُم یحیی بنت عبدالجبار کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے۔ میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2594]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں ام یحییٰ بنت عبدالجبار مجہول ہے، جبکہ بقیہ راوی ثقہ ہیں۔

Majma al-Zawa'id Hadith 2594 in Urdu