🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
51. بَابٌ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ .
عاشوراء کے روزے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5105
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُنَاسٍ مِنَ الْيَهُودِ وَقَدْ صَامُوا يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَقَالَ:" مَا هَذَا مِنَ الصَّوْمِ؟". فَقَالُوا: هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي نَجَّى اللَّهُ مُوسَى وَبَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْغَرَقِ، وَغَرِقَ فِيهِ فِرْعَوْنُ، وَهَذَا يَوْمٌ اسْتَوَتْ فِيهِ السَّفِينَةُ عَلَى الْجُودِيِّ، فَصَامَ نُوحٌ وَمُوسَى شُكْرًا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا أَحَقُّ بِمُوسَى وَأَحَقُّ بِصَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ". فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ بِالصَّوْمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ یہودیوں کے پاس سے ہوا جنہوں نے عاشوراء کے دن روزہ رکھا ہوا تھا آپ نے دریافت کیا: یہ روزہ کسی وجہ سے ہے؟ انہوں نے بتایا یہ وہ دن ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو ڈوبنے سے نجات دی تھی اور فرعون کو اس دن میں ڈبو دیا تھا یہ وہ دن ہے، جس میں (سیدنا نوح علیہ السلام کی) کشتی جودی پہاڑ کے ساتھ لگ گئی تھی تو سیدنا نوح علیہ السلام نے اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے (اس دن) روزہ رکھا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زیادہ قریبی ہیں اور روزہ رکھنے کے زیادہ حق دار ہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو (اس دن) روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن عبداللہ ازدی ہے اس کے حوالے سے اس کے بیٹے کے علاوہ کسی اور نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5105]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/2 و360)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 5105 in Urdu