مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابٌ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ .
عاشوراء کے روزے کا بیان
حدیث نمبر: 5106
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ أَكَلَ مِنْ غَدَاءِ أَهْلِهِ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَيْضًا حَبِيبٌ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَيْضًا حَبِيبٌ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عاشوراء کے دن روزہ رکھا کرتے تھے، اور اپنے اصحاب سے فرمایا کرتے تھے: جس نے روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کی ہے وہ اپنا روزہ مکمل کرے اور جس نے اپنے گھر میں ناشتہ کر لیا تھا، تو وہ بقیہ دن میں اس (روزے) کو مکمل کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں بھی حبیب نامی راوی ہے، جس کے حوالے سے اس کے بیٹے کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5106]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں بھی حبیب نامی راوی ہے، جس کے حوالے سے اس کے بیٹے کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5106]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/2)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5106 in Urdu